مظفرآباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائےاسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے لوگوں کو حقِ خود ارادیت دیا جائے ۔
مظفرآبادمیں مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں کشمیرکمیٹی کاخصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف مذمتی قراردار منظور کی گئی اور مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع مسئلہ کشمیر ہے۔