نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو اہلیہ اور بیٹی سے ملاقات کیلئے نیپال جانے سے روک دیا،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو نئی دہلی ائیر پورٹ پر روکا گیا۔وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی سے ملاقات کیلئے نیپال جارہے تھے۔
بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر نیپال جانے سے روکا گیا، کشمیر ذرائع سروس کے مطابق یاسین ملک اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کی طرف سے ان کی اہلیہ اور بیٹی کو ویزہ نہ دینے کے بعد گزشتہ ہفتہ نئی دلی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔