وٹفورڈ برطانیہ (تیمور لون) کشمیر نیشنل پارٹی ” ریاست جموں و کشمیر ۷۰ سالہ غلامی میں کیا کھویا کیا پایا” کے نام سے ۲۱ جنوری ۲۰۱۸ کو لوٹن میں سیمنار منعقد کروائے گی۔
تمام آزاد ی پسند و ریاست جموں و کشمیر کی خود مختاری کی حامی جماعتوں کو اس سیمنار میں شرلت کی دعوت۔ تفصیلات کے مطابق خودمختار کشمیر کی حامی جماعت کشمیر نیشنل پارٹی کے چیئر مین عباس بٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ کشمیر نیشنل پارٹی ۲۱ جنوری کو برطانیہ کے شہر لوٹن میں ایک سیمنار منعقد کروانے جا رہی ہے جس میں تمام آزاد پسند اور خودمختار کشمیر کی حامی تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔
سیمنار میں تمام جماعتوں کے نمائندگان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کی ستر سالہ غلامی کے بعد آج ہم بحیثیت کشمیری قوم کہاں کھڑے ہیں پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
اس سیمنار کا ایک مقصد تمام آزادی پسند جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کا موقع میسر ہو نااور کسی گفتگو کے بعد اپنی ماضی کی کمی بیشیوں پر نظر دوراتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کرنے کا موقع بحِ فراہم کرنا ہے۔