کشمیر نظرانداز کر کے بھارت سے مذاکرات نہیں کرسکتے، سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہو سکتی،عمران خان اپنے سارے مطالبات منوانے کی ضد کر رہے ہیں۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کیساتھ مذاکرات کیلیے مخلصانہ کوشش کی لیکن افسوس ہے کہ اس کا مثبت جواب نہیں دیا گیا اب مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر بھارت سے مزید مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہو سکتی۔

ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان غیر ذمے دارانہ بیانات دے رہے ہیں ہم نے ان کے 5 مطالبات مان لیے ہیں لیکن سارے مطالبات تسلیم نہیں کر سکتے۔