کشمیر کی خبریں 07.08.2013
Posted on August 7, 2013 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
جموں کشمیر وویمن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام غرباء ،بیوہ اور مستحق 50خاندانوں میں رمضان پیکج کے ذریعے راشن کی تقسیم
میرپور(پی پی سی) جموں کشمیر وویمن ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن محترمہ شاہ بانو ظفر نے کہا ہے کہ جموں کشمیر وویمن ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام مرکزی دفتر میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان مبارک ک موقع پر غرباء ،بیواہ اور مستحق 50خاندانوں میں رمضان پیکج کے زریعے راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیت،مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری محمد سعید تھے جبکہ دیگر مہمانا ن گرامیوں میں آزاد جموں اینڈ کشمیر چیمبر آف کامرس کے صدر میاں خالد رفیق،سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر محمد رمضان چغتائی تھے۔ جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے راشن تقسیم کیا۔محترمہ شاہ بانو ظفر نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم انسانیت کی خدمت بالخصوص خواتین کی فلاخ و بہبود کیلئے مصروف عمل ہے۔چیئرپرسن جموں کشمیر وویمن ایسوسی ایشن نے ان تمام مخیر خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے راشن تقسیم کرنے کیلئے تعاون کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن دختران کشمیر کے زیراہتمام غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم
میرپور (پی پی سی) انجمن تاجران کشمیر کی طرف سے ہرسال کی طرح اس سال بھی غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کیا گیا ‘ جسکا اہتمام انجمن دختران کشمیر کے مرکزی دفتر ایف تھری میں کیاگیا اس تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر مرزا فضل چیئرمین تعلیمی بورڈ آزادکشمیر تھے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اسکے بعد یدیہ نعت پیش کی گی ۔پروفیسر مرزا افضل چیئرمین تعلیمی بورڈ نے تقریب سے خطاب کیااور انہوں نے تنظیم کی بہت تعریف کی اور کہا کہ انجمن دختران کشمیر جو کام کررہی ہے جس میں غریب بچیوں کی شادی اور تعلیم کے حوالے سے اورسلائی مشین کو غریب خواتین میں دے رہی ہیں اور رمضان شریف میں جو راشن تقسیم کرتی ہے اس کام کو سراہا اورانہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ بچوں میں شعور آئے اوروہ اچھے شہری بن سکیں انہوں نے کہا کہ اگر سب لوگ زکوة صحیح طریقے سے دیں تو ہمارے ملک میں کوئی غریب نہ رہے انہوںنے کہا کہ ہم سب کو انجمن دختران کشمیر کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ یہ تنظیم اگلے سال اس سے بھی زیادہ لوگوں میں راشن کی تقسیم کرسکے انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر چیئرپرسن ناہید خرم نے مہمان خصوصی کا شکریہ اداکیا اور خواتین کا بھی شکریہ اداکیا اور اللہ تعالیٰ کا شکریہ اداکیا کہ اس سال بھی ہمیں موقع دیا کہ ہم اپنے غریب اور مستحق بہنوں کے کام آئیں آخر میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیاگیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید سے 5دن قبل اور بعد میں خصوصی ٹریفک چیکنگ کیلئے وزیرٹرانسپورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد جاری
مظفرآباد(پی پی سی)عید سے 5دن قبل اور بعد میں خصوصی ٹریفک چیکنگ کیلئے وزیرٹرانسپورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد جاری ہے ـ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد کے دفتر سے حکم نمبر 3594-3602 کے تحت مظفرآباد سے راولپنڈی جہلم ویلی اور ملحقہ روٹس پرخصوصی ٹریفک چیکنگ کیلئے بدرمنیر اے سی مظفرآباد’ پٹہکہ کیلئے سید آصف گردیزی اے سی پٹہکہ ‘ مظفرآباد ایبٹ آباد’ نیلم ویلی ملحقہ روٹس کیلئے عاصم خالد اعوان ایکسٹرااسے سی مظفرآباد کو خصوصی ٹریفک چیکنگ کیلئے مامور کیاگیاہے ـتمام آفیسران روزانہ کی بنیادوں پر ٹریفک چیکنگ کریںگے عوامی شکایات کاموقع پر ازالہ کیاجائے اور اوورلوڈنگ و زائد کرایوں کی وصولی پر سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گا ـ تمام آفیسران روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ وزارت ٹرانسپورٹ کو ارسال کریں گے واضح رہے وزیرٹرانسپورٹ طاہرکھوکھر اس سارے آپریشن کی خودنگرانی کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مظفرآباد ‘رمضان کا پورا مہینہ گزرنے کے باوجود سستا بازار نہ لگ سکا’ لوگ مہنگی سبزیاں، فروٹ خریدنے پر مجبور
مظفرآباد (پی پی سی)رمضان کا پورا مہینہ گزر گیا، بلدیہ مجسٹریٹ کی ہٹ دھرمی کے
باعث سستا بازار نہ لگ سکا۔ لوگ مہنگی سبزیاں، فروٹ خریدنے پر مجبور،کمشن ایجنٹوں کو نوازنے کے لیے شہریوں کو مہنگائی کی بھٹی میں دھکیل دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے پورے مہینہ میں بلدیہ مظفرآباد کی جانب سے سستے بازار کا انعقاد نہ کیا جاسکا۔ جس کی بنیادی وجہ بلدیہ مجسٹریٹ اپنے خاص لوگوں کو نوازنا چاہتے تھے، مطلب پورانہ ہونے کے باعث سستے بازار کے انعقاد میں روڑے اٹکانا شروع کردیئے نتیجتاً سستے بازار کا انعقاد خواب بن کر رہ گیا۔ لوگ سبزی مارکیٹ کی اجارہ داری کے باعث مہنگی سبزی اور فروٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔ عید پر سبزی، فروٹ کے انرا خ ڈبل کردیئے گئے ہیں جبکہ ان کو چیک کرنے کی بلدیہ مجسٹریٹ نے زحمت تک گوارہ نہیں کی۔صرف اخبارات میں فوٹو سیشن، بیان بازی کی حد تک چیکنگ کی جاتی ہے۔ چند ریڑھیاں ضبط کی جاتی ہیں جنہیں اسی دن چھوڑ دیا جاتا ہے۔ دارالحکومت میں سستے بازار کا انعقاد نہ ہونے سے سبزی فروٹ منڈی پر اجارہ دار مافیا کا قبضہ ہے جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر عید سے قبل دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر سستے بازاروں کا انعقاد کرکے غریب عوام تک سبزی، فروٹ کی رسائی ممکن بنائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وائس چیئرمین پی وائی اوآزاد کشمیر عبدالشکور بٹ کا بیان
میرپور(پی پی سی)سابق وائس چیئرمین پی وائی اوآزاد کشمیر عبدالشکور بٹ نے کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردی متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے میری تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے درخواست ہے کہ عید کی ان خوشیوں میں اپنے متاثرین بھائیوں کو شریک کریں اور جو ہو سکتا ہے ان کے ہے وہ کریں اور حکومت وقت کو بھی چاہیے کہ فوراً کمیٹی کیسز اور ذیلی کنبہ جات کے
مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ متاثرین منگلا ڈیم کو ریلیف مل سکے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی نااہلی ہے کہ معاملہ اب تک لٹکا ہوا ہے اور اپنے من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے۔ غریب لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور اپنا کام کاج چھوڑ کر مجبوراً احتجاج کر رہے ہیں لیکن پھر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا، حکومت صرف لارے لگا رہی ہے اگر معاملات اسی طرح چلتے رہے تو حالات بہت خراب ہو جائیں گئے۔ عبدالشکور بٹ نے کہا کہ اس مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے اور سب جماعتوں کے لوگوں کو مل کے متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ جب تک آخری متاثرہ بندے کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گئے۔ واپڈا کو بھی چاہیے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے اور آزاد کشمیر میں قائم اسلام آباد کی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ زمینی حقائق جان لے اور ظلم کا یہ سلسلہ اب بند کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عظیم بزرگ صوفی شاعر حضرت میاں محمد بخش کے خلیفہ ملک بہار علی سرکار جہلمی کے مزار پر روحانی محفل اور افطار پارٹی کا اہتمام
میرپور(پی پی سی)برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگ صوفی شاعر حضرت میاں محمد بخش رومی کشمیر کے خلیفہ خاص ملک بہار علی سرکار جہلمی کے مزار پر ایک روحانی محفل اور افطار پارٹی کا خوبصورت اہتمام چیئرمین تنظیم سیف الملوک آزا دکشمیر کے پنجابی شاعر چودھری کرامت کھڑی نے کیا۔ جس میں پنجاب کے نامور ثناء خواہ اور جہلم شہر کی مذہبی کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ محفل کے نگران اعلیٰ درویش سائیں ضیاء للہ مستانہ تھے۔ حمد و ثناء کلام سیف الملوک کا پروگرام 6بجے شروع ہوا تلاوت قرآن مجید کی سعادت صوفی عابد قلندری کو حاصل ہوئی نبی علیہ اسلام کی شان میں نعتیہ کلام محبوب حسین قادری جہلمی نے خوبصورت آواز میں پیش کیا عارفانہ کلام عامر علی چشتی اور عابد علی عابد قادری نے سوز بھری آوازوں میں سنایا عاشق رومی کشمیر کرامت کھڑی نے تین طرز میں سیف الملوک بڑی رسیلی آواز میں پڑھا جس کو سن کر روزہ داروں کے ایمان تازہ روحوں خوش ہو گی تمام سامعین نے اچھی محفل سجانے پرکرامت کھڑی کو مبارکباد پیش کی۔ پنجابی شاعر نے کہا کہ
اس عظیم اللہ والی ہستی ملک بہار سرکار نے زندگی کا طویل لمبا عرصہ حضرت میاں محمد بخش سرکار کے ساتھ کئی برسوں تک دینی اسلامی ذاتی خدمات کرتے گزاری یہ بہت بڑا عظیم کارنامہ ہے۔ میرے دل میں خیال آیا کیوں نہ 26رمضان مبارک کو ایک خوبصورت روحانی محفل کا پروگرام اس ہستی کے مزار پر کرائی جائے جس نے اپنی حیاتی کے تمام دن رومی کشمیر کے ساتھ بسر کیے کرامت کھڑی نے یاروں اور سجن کے حوالے جدائی کے کچھ اشخار بھی خوبصورت ترنم سے پیش کیے جس کو سن کر تمام روزہ داروں نے بہت اچھے الفاظ میں داد دی اور عالیہ کلمات قاری عابد حسین قلندری نے ادا کیے اور اختتامی دعا مذہبی شخصیت تنویر علی قریشی جہلمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس ماہ مقدس کے طفیل اور محفل پاک کے صدقے سے ہم پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کی بخشش فرمائے اور کرامت کھڑی دیگر محفل میں آنے والوں کی بھی بخشش فرمائے روزہ داروں کی افطاری اچھے طریقے سے کرائی گئی۔ پنجابی شاعر نے تمام آنے والوں کا دل سے شکریہ بھی ادا کیا اللہ کے نیک بندے ولیوں کے مزار پر پاکیزہ محفل کرانے سے مجھے سکون ملتا اور دنیاوی کام بھی حل ہوتے ہیں پوری امت مسلمہ کی بہن بھائیوں کو عید مبارک بھی ہو۔