کشمیر کی خبریں 11.08.2013

وزیراعظم نماز کی ادائیگی کے بعد عوام میں گھل مل گئے اور عید کی مبارکباد دی
مظفرآباد(پی پی سی)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے یہاں شاہ خالد مسجد میں نماز عید الفطر ادا کی۔ وزیراعظم نے نماز کی ادائیگی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی، پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیئے دعائیں کیں، اس موقع پر شہداء کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔ وزیراعظم نماز کی ادائیگی کے بعد عوام میں گھل مل گئے اور عید کی مبارکباد دی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے یہاں عظیم روحانی درگاہ سخی سائیں سہیلی سرکار کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کے استحکام، سلامتی و خوشحالی کے لیئے دعا کی ۔ وزیراطلاعات بازل علی نقوی، چیئرمین ایم۔ڈی۔اے، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر زعماء وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم نے مہاجر کیمپ چہلہ بانڈی، مہاجر کیمپ امبور اور مہاجر کیمپ مانک پیاں میں مہاجر بستیوں کا دورہ کیا، وزیراطلاعات بازل علی نقوی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ مہاجرین مقبوضہ کشمیر نے وزیراعظم آزادکشمیر کو عید کے روز اپنے درمیان پا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور مہاجرین مقبوضہ کشمیر کے ہمراہ عید منانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے مہاجرین کے ساتھ عید منائی۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے مہاجر کیمپوں میں عید کے موقع پر مہاجرین مقبوضہ کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں مہاجرین کیمپوں کے تمام معاملات کو یکسو کریں گے، پانی و بجلی کی فراہمی کے لیئے اقدامات کیئے گئے ہیں، مہاجرین کے گزارہ الائونس میں اضافہ کیا گیا، مہاجرین کے دیگر حل طلب معاملات کو یکسو کریں گے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں آنے والے مہاجرین نہیں ہمارے وجود کا حصہ ہیں یہاں انہیں مہاجر ہونے کا احساس نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر حریت قیادت کی نظربندی، لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی منظم نسل کشی کے بھارتی حربوں کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ملک میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراطلاعات بازل نقوی نے مہاجر کیمپوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین جموں و کشمیر کے تمام معاملات حل کریں گے، مہاجرین کیمپوں میں وزیراعظم کی آمد آزادکشمیر کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے جس وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، وزیراطلاعات نے کہا کہ کشمیری شہداء کا لہو رنگ لائے گا او کشمیریوں کو جدا کرنے والی خونی لکیر مٹ کر رہے گی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر مہاجر کیمپوں میں کھانا تقسیم کیا گیا اور مہاجرین کے ساتھ کھانا کھایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم عبدالمجید کاوزیراعظم نوازشریف کو ٹیلیفون
مظفرآباد (پی پی سی)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر اہل کشمیر کی تشویش سے انہیں آگاہ کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیئے کشمیریوں کے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے وزیراعظم پاکستان کو اس موقع پر کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور نیو دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتی انتہاپسندوں کے حملے کے خلاف آزادکشمیر میں پیر کے روز احتجاج کی کال کے حوالے سے بھی بتایا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے بتایا کہ پیر کے روز دنیا بھر میں آباد کشمیری بھارت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم عبدالمجید کاحریت رہنما یاسین ملک کوٹیلیفون ‘مقبوضہ کشمیر میں مساجد کی بے حرمتی اور ریاستی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار
مظفرآباد (پی پی سی)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے حریت کانفرنس کے رہنما یاسین ملک سے ٹیلیفون پر بات کی اور وزیراعظم آزادکشمیر نے حریت قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں مساجد کی بے حرمتی اور ریاستی دہشت گردی پر تشویش سے آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میونسپل کارپوریشن میرپور کی سیٹ پر اعجاز احمد میر کا حق ہے:عا مر افتخار
میرپور(پی پی سی) پی پی پی میر پور کے رہنما عامر افتخار میر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میرپور کے ایڈمنسٹریٹر کی سیٹ پر میرے چچا اعجاز احمد میر چیف آرگنائزر سٹی میرپور کا حق ہے کیونکہ جتنی قربانیاں ہمارے خاندان کی پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے لیے ہیں اتنی شاید ہی کسی دوسرے کی ہوں آج تقریباً چالیس سالوںہمارے خاندان نے اس پارٹی کے لیے اپنے کاروبار گھر بار اور برادری کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تن من اور دھن سے خدمت کی ہے ۔چچا اعجاز احمد میر نے 1975میں ڈگری کالج میرپور میں چند دوستوں کے ہمراہ پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد رکھی او ر آج پی ایس ایف آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سٹوڈنٹس فیڈریشن ہے پھر میرے دادا سیٹھ عبدالرحمان میر لبریشن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ۔بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو کے اتنے بڑے شیدائی تھے کہ ان جیسا کارکن شیدائی شاید ہی کوئی دوسرا پیدا ہو ۔ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری سے لیکر شہادت تک کئی بار جیل گئے اور جس د ن ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے کر شہید کیا گیا تو میرے دادا یہ خبر سن کر صدمے سے شدید بیمار ہوئے تو ان کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔آمر جنرل ضیاء کے مارشل دور میں ہمارے دادا نے اپنے پیرا امائونٹ سنیما کی بلند ترین بلڈنگ پر پارٹی کا ترنگا جھنڈا گیارہ سالوں تک نہ صرف لہرایا بلکہ تقریباً ہر سالگرہ او برسی شہید بھٹو کی اپنے سینما پر منائی اور جب میرے دادا فوت ہوئے تو انکا جسد خاکی پارٹی کے ترنگے جھنڈے کے سائے میں گھر سے جنازہ گاہ او قبرستان تک لے جایا گیا ۔عامر میر نے کہا کہ بعد میں میرے تایا فضل الرحمان میر کو پیپلزپارٹی سٹی میرپور کا صدر بنایا گیا تو انہوں نے بھی پیپلزپارٹی کی سر بلندی اور بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور افکار کا پیغام گھر گھر پہنچایا اور والد مرحوم سیٹھ عبدالرحمان میر کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے بے شمار کاروباری قربانیاں دیں جس وجہ سے آج تک سینما کی بلڈنگ نا مکمل ہے ۔پھر ان کے یوکے جانے اور بعد میں ویلفیئر کے جذبے اور انسانی خدمت کی وجہ سے سیاسی پارٹی چھوڑ دی تو چچا اعجاز میر سیاست کے میدان میں دوبارہ قدم رکھ دیا اور نائب
صدر پھر سٹی صدر اور آج چیف آرگنائزر کے عہدے تک پارٹی کے لیے انتھک محنت اور لازوال قربانیاں دی اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کا پرچم سر بلند رکھا پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہماری برادری جو کہ کٹر جو مسلم کانفرنسی ہیں چچا اعجا ز میر کے ساتھ سب ناراض ہو گئے اور برادری سے لاتعلق کر دیا اور ان کو کئی بار نقصان پہنچایا مگر چچا نے ہمت نہ ہاری اور کسی بھی نقصا ن کی پرواہ کیے بغیر شہید بھٹو اور شہید بی بی بے نظیر کے مشن پر گامزن ہیں ۔آخر میں عامر افتخار میر نے کہا کہ میں برادری کے دبائو کی وجہ سے مسلم کانفرنس میں شامل ہو گیا تھا مجھے یوتھ ونگ ایم سی سٹی میرپور کاصدر بنایا گیا تو میرے چچا اعجاز احمد میر سخت ناراض ہوئے اور مجھے مجبور کر دیا اس طرح میں نے مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر دوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو گیا ۔صدر جماعت وزیراعظم جناب چوہدری عبدالمجید کو جو کہ میرے دادا عبدالرحمان میر کے قریبی ساتھی ہیں اور میرے دادا کو وہ اپنے والد کا درجہ دیتے ہیں نے کئی بار ہمارے خاندان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے ۔میں ان کو ان کے خلاف عدم اعتماد کی ناکامی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پسند و نا پسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ اور ہمارے خاندان کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر کے نظریے کے مطابق میرے چچا اعجاز احمد میر چیف آرگنائزر سٹی میرپور کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے عہدے پر فائز کریں کیونکہ یہ ان کا حق ہے ۔جیے بھٹو جیے بے نظیر ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر ٹیچر آرگنائزیشن کے مرکزی راہنما ماسٹر چوہدری عابد حسین کی دادی انتقال کر گئیں
جاتلاں (پی پی سی )آزاد کشمیر ٹیچر آرگنائزیشن کے مرکزی راہنما ماسٹر چوہدری عابد حسین آف جاتلاں کی دادی محترمہ انتقال کر گی مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی میں داد کی گی نماز جنازہ میں ہر سیاسی و سماجی جماعت کے علاوہ انجمن تاجراں جاتلاں ، انجمن تاجراں جاتلاں ہیڈ ، وکلاء صحافیوں ، ڈاکٹر سمیت ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کو آبائی گاوں کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر ٹیچر آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما ماسٹر چوہدری عابد حسین کی دادی کی وفات پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد
جاتلاں (پی پی سی ) کشمیر پریس کلب جاتلاں میں ایک تعزیتی اجلاس چوہدری پرویز اقبال منعقد ہوا جسمیں عارف چوہان، چوہدری ظفر اقبال ظفری، یاسر لطیف ، محمود احمد چوہدری، رزاق مغل، ڈاکٹر فیاض مغل، ساجد الرحمن، راجہ بشارت، راجہ ناظم ،
حاجی شاہد اقبال، شہزاد جمال، شہزاد ربانی، چوہدری انصر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات صوفی اللہ دتہ ، ماسٹر ناصر سرور، ماسٹر اشفاق چوہدری، چوہدری محمد شریف، نمبردار چوہدری محمد عالم، ماسٹر ذوالفقار علی، سابق چیرمین ضلعی زکواة کیمٹی میرپور ملک امانت علی نے اپنے مشترکہ بیان میں ماسٹر عابد حسین چوہدری کی دادی محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ و درد کا اظہار کیا مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی گی۔