کروڑ لعل عیسن : کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہے۔ ساردار قیوم نواز
Posted on February 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہے۔ عالمی فورم بین الاقوامی کی گارنٹی کی روشنی میں دہرا میعار ترک کر کے کشمیریوں کی حمایت کرے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سردار طارق عظیم کھر، سابق تحصیل صدر ساردار قیوم نواز خان سیہڑ نے اپنے پیغام میں کیا۔
انہوں بھارتی حکمرانوں کی بد دیانتی اور ہوس کو تنازعہ کشمیر کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی مدد کرے۔ کشمیری عوام گزشتہ 66 سال سے ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں۔
موجودہ حکومت وقت کشمیر کے معاملے پر سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجوڑے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com