کراچی : انجمن طلبہ اسلام کراچی کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقامی ہال ملیر میں ”کشمیر طلبہ اسمبلی ”و مقابلہ جات کے اختتام پرمہمان خصوصی کارکن تحریک پاکستان ، بانی انجمن طلبہ اسلام علامہ جمیل احمد نعیمی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ” کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور نظریہ پاکستان کی تکمیل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کشمیر کو آزادی حاصل نہیں ہوتی۔
مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادانہ و منصفانہ ریفرینڈم میں پوشیدہ ہے ،انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ” عالمی طاقتیں مسلم دشمنی میں متحد اور یکسو نظر آتی ہیں ، دنیا میں کہیں بھی کوئی دہشت گردی کا واقع یاحا دثہ رونما ہوتا ہے تو بلا تحقیق تصدیق اسکا تعلق اسلام اور مسلمانوں سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے ، مسئلہ کشمیر اقامِ متحدہ کی منظور قراد کے با وجود نصف صدی سے حل طلب ہے مگر اقوام ِ عالم و اقوامِ متحدہ مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کے قیام اور جھوٹی قیاس آرائیوں کی بنیاد پر افغانستان، عراق اور لیبیا میں ناحق خون بہا کر ”داعش و فسادی”خودساختہ دہشت گرد ٹولوں کے نام پر شام اور عراق میں مسلمانوں کی نسل کُشی میں مصروف ہے۔
علامہ محمدعثمان اور ڈاکٹر عبدالوہاب نے اپنے اپنے خطابات میں مسئلہ کشمیر کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لڑائو اور حکومت کرو جیسے منفی اُصولوں پرعمل پیرا”تاجِ برطانیہ” اور کانگریسی رہنمائوں کی مشترکہ سازش کے نتیجے برصغیر کی غیر منصفانہ تقسیم ہوئی اور طاقت اور جبر کی بنیادپربھارت متحدہ ہندوستان کے مسلم اکثریتی علاقوں پر قا بض ہونے میں کامیاب ہوا ۔کشمیر ، فلسطین اریٹیریا اور برما کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر مجرمانہ خاموشی سے اقوام متحدہ اپنی افادیت کھوچکی’کشمیر سے متعلق اقوامِ متحدہ میںمنظور شدہ قرار دادیں عالمی بے حسی اورجانبدارانہ غفلت کی نظر ہوگئی ہیں۔
سیف الاسلام، بابر مصطفائی، ا’سامہ معاذ اعظمی و مقابلہ تقریر میں شریک طلبہ نے اپنی اپنی تقاریر میں مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت نصف صدی سے زائد عرصہ سے ظلم و جبر کی انتہا کرتے ہوئے کشمیر اور ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کُشی کر رہا ہے مگر عالمی برادری و اقوامِ متحدہ مجرمانہ چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے مسلمانوں اور باالخصوص کشمیر کے مسلمانوں کو انکا حقِ خود ارادیت کے ذریعے آزادی دلانے کے اپنے وعدہ پر عمل کرنے سے گریز اں ہے،جبکہ اسکے برعکس انڈونیشیاء اور سوڈان میں بسے عیسائیوں کو آزادی دلوانے کیلئے اقوام متحدہ سے قراردادیں منظور کروا کر فی الفورفوج کشی کرکے”مشرقی تیمور(ایشیاء میں پہلی عیسائی ریاست) اور جنوبی سوڈان کی آزادی کو ممکن بنایا۔
دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف ایک منظم پروپگینڈا کیا جاہا ہے اور ایک سازش کو تحت مسلم دشمنی پر اکسایا جارہا ہے۔ اس وقت دنیا واضح طور پر مسلم و غیر مسلم بلاک میں تقسیم ہوچکی ہے،عالمی سطح پر جو کشمیر کے مسئلے پر ہمارے ساتھ نہیں و ہمارا دوست ملک کہلانے کا حقدار نہیں،حکومت پاکستان کو از سرِ نو خارجہ پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے،اقوام متحد عالمی طاقتوں کے مکمل کنٹرول میں ہے اور جسکی لاٹھ اسکی بھینس کے کلیہ پر عمل پیرا ہے۔
آخر میں مقابلوں میں کامیاب طلباء طالبات اور مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔