اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ظلم اور بربریت کر رہا ہے، عالمی برادری نوٹس نہیں لے رہی، حکومت پاکستان کی کشمیر سمیت کوئی خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں جا رہی۔
ایک اورسوال پر حنا ربانی کھر کاکہناتھا کہ ہلیری کلنٹن پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے مسائل سے آگاہ ہیں اگر وہ اقتدار میں آتی ہیں تو پھر پاکستان کو فائدہ ہوگا ، ڈونلڈٹرمپ تو پہلے ہی مسلمانوں کے خلاف ہیں۔
حنار بانی کھر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کر دے گا۔