کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویثرن کے تحت پانچ فروری کشمیر ڈے کے موقع پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بعد نماز جمعہ مزار قائد تا پریس کلب تک کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ریلی کی قیادت صوبائی رہنما اکرام اللہ خیلوی اور ناظم کراچی صدیق شیرازی نے کی ریلی مزار قائد سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی ۔جس میں مدارس ،کالج اور یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی ۔طلبہ کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور چارٹس تھے ۔جس میں “کشمیر ہمارا ہے “کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما اکرام اللہ خیلوی اور ناظم کراچی صدیق شیرازی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے آج کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہو گئی جو مودی حکومت کی ہٹ دھرمی ہے جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
اس موقع پر طارق معاویہ ،صبطین ظفر اور انور علی صدیقی نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے خارجہ پالیسی کی روشنی میں پالیسی بنائیں اور اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔