لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم اس سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے۔کشمیر پر ہندوستان کے غاصبانہ قبضہ کو 68 برس ہونے کو ہیں۔
کشمیر پر ہمارے موقف میں ذرابرابر بھی لچک نہیں آئی اور انشاء اللہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلٹن روڈ پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کو کشمیر میں بھارتی مظالم نظرکیوں نہیں آتے؟۔ایک لاکھ سے زائد کشمیر یوں کو ناحق شہید کردیا گیا،20 ہزار سے زائد خواتین کی بے حرمتی، لاکھوں بچوں کو یتیم اور ہزاروں نوجوانوں کو بھارتی فوج نے عقوبت خانوں میں ڈالا ہوا ہے۔