کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیری عوام پر ظلم وبربریت کو ختم کئے بغیر ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا،27اکتوبر یوم سیاہ کشمیر پرکشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پیش ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سندہ رینجرز کے آفیسر طارق محمود نے کہاکہ بھارت اپنے مکروہ پروپگنڈے سے باز رہے۔
پاک فوج اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے کہاکہ بھارت کسی خوش فہمی نہ رہے پاکستان کا بچہ بچہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ ملک کے دشمنوں کے خلاف لڑنے اور وطن پر جان نچھاور کرنے کے لئے تیار انہوں نے کہاکہ بھارت مظلوم کشمیریوں خصوصاً خواتین اور بچوں پر مظالم بند کرے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان اور سوشل ویلفیئر آفیسر ثمینہ سومرو نے کہاکہ جدید دور میں کشمیری عوام پر مظالم پر بھارت پردہ نہیں ڈال سکتا بھارت کی جارحیت دنیا کے سامنے ہے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا۔
کشمیری عوام کو بھارتی مظالم بند کرائے سیمینار سے ماہر تعلیم محمد عمر ،حامدہ صدیقی ،ڈاکٹر عمر زادہ ،ڈاکٹر مسکین شاہ ،اور معروف نعت خوان اقصیٰ عبدالحق اور صالح سہیل نے بھی کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی مذمت کی اور عالمی دنیا سے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔