مظفر آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کشمیر پالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے، کشمیری اکیلے نہیں 207 ملین پاکستانی ان کے ساتھ ہیں، پاکستان اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارت نے کشمیر میں اپنی فوج کو بھی آزما لیا، بھارتی فوج بھی کشمیر میں ناکام ہو گئی۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی حمایت کا اعادہ کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں اس عزم کو دہرایا کہ کشمیر پالیسی ہمارے سینوں میں محفوظ ہے، کشمیری اکیلے نہیں 207 ملین پاکستانی ان کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا مودی سرکار کچھ نہیں کرسکتی،
کشمیریوں کا جذبہ دلوں میں ہے، پاکستان اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت کے مسائل رہتے ہیں مگر مسئلہ کشمیر پر سب ایک ہیں، کشمیر کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی ہر طرح کی حمایت جاری رکھیں گے۔