برسلز (پ۔ر) مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کے منصوبے کے بارے سیمینار اتوار ستائیس اگست کو برسلز میں ہو گا۔ سیمینار کا اہتمام کشمیر کونسل ای یو کر رہی ہے۔
کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ بھارت میں بے جے پی کی حکومت ایک منصوبے پر کام کررہی ہے جس کے تحت آئیں کی شق نمبر۳۵ اے میں ترمیم کرکے مقبوضہ کشمیرمیں غیرکشمیریوں کو بسایا جائے گا تاکہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل ہوسکے۔
سیمیینار کے دوران اس مسئلے پر غور کیاجائے گا اور ماہرین کی رائے حاصل کرکے اس منصوبے کےخلاف ایک لایحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔
بھارتی آئین کے شق نمبر نمبر۳۵ اے کے مطابق، مقبوضہ کشمیرمیں کسی غیرکشمیری کو زمین خریدنے اور ووٹ دینے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ بھارت اس قانون کو ختم کرکے مقبوضہ کشمیرمیں غیرکشمیریوں کو آباد کرناچاہتاہے۔