بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے 60 لاکھ روپے کا اعلان کر کے ایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اور ایک خوشحال صحافی ہی بہتر انداز میں اپنی صحافتی خدمات سرانجام دے سکتا ہے۔
ان خیا لا ت کااظہار امیدوار اسمبلی جموں 5را جہ شا ہد اقبا ل ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ جن گھروں میں بھو ک افلاس ہو تی ہے پھر ان گھروں میں عقل ودانش نہیں پیدا ہوا کر تی صحا فی جو حقا ئق کو ظلمت کے اند ھیروں سے چیر کر باہر لا تے ہیں جو ظلم کی نشا ند ہی کر کے عدل کیلئے جدو جہد کرتے ہیں جو غا صبوں اور آمروں کی مزاحمت کر کے اپنے فریضہ ادا کر تے ہیں لیکن مقام افسوس ہے کہ ان صحا فیوں کے گھروں میں اند ھیرا ہے اور ان کے بچے روشن مستقبل کیلئے وسائل نہ ہو نے کی بنیاد پر اعلی تعلیم حا صل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چو ہدری عبدا لمجید نے ان کیلئے جو اعلانا ت کئے ہیں یہ انکا بہت بڑا کا رنا مہ ہے اور اسے ہمیشہ سنہر ی حروف میں لکھا جا ئیگا انہوں کہا کہ کشمیر پر یس کلب بھمبر کی تقر یب حلف بر داری ایک تا ریخی تقر یب تھی جس پر کشمیر پر یس کلب بھمبر کے نو منتخب عہدیدرا ن وممبران مبا رکباد کے مستحق ہیں۔۔