وٹفورڈ برطانیہ (تیمور لون) کشمیر پریس کلب برطانیہ کے عہدیداران کی جانب سے گلوبل ہیومن رائٹس کے چئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجا اعظم خان کی والدہ محترمہ جو گذشتہ روز انتقال کر گئی تھیں کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں راجا اعظم خان اور ان کے اہل خانہ سے دلی طور پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
دعا گو ہیں کہ رب تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین و دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تعزیت کرنے والوں میں کشمیر پریس کلب برطانیہ کے عہدیداران نواز مجید کشمیری ،لائق علی خان ، تیمُور اعظم لون ، اسرار خان اور عبدالواحد سبخانی شامل ہیں۔