مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو بھارت ٹوٹ جائیگا، چوہدری مجید

Chaudhry Abdul Majeed

Chaudhry Abdul Majeed

مظفرآباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرکاری ملازمین اور حکومت کو جذبہ خدمت خلق کے تحت کام کرنا ہو گا۔ کشمیر اور پاکستان کا تعلق ابدی ہے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے کشمیری قربانیاں دیتے رہیں گے مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیا گیا تو بھارت ٹوٹ جائے گا۔

وہ گزشتہ شب ایوان وزیراعظم میں اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں بیورو کریسی کا اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط و مستحکم بنانا بہت ضروری ہے اس کے بغیر حقیقی آزادی کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی۔ دہشت گردی، توانائی کا بحران اور غربت جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔