اسلام آباد (جیوڈیسک) سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا ہے، 55 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا افسوس کا مقام ہے کہ پاکستانی حکومت نے بھی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں آنے والے سیلاب کا ذکر تک نہیں کیا۔ کہیں حکومت بھارت سے دوستی کرنے کی وجہ سے کشمیر پر بات کرنے سے شرما تو نہیں رہی۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ میں یہ مسئلہ اٹھایا جائے اور وزیراعظم نواز شریف 18 کروڑ پاکستانیوں کے نمائندے کی حیثیت سے جنرل اسمبلی میں کشمیر پر بات کرنی چاہئے۔