کشمیر کا مسئلہ کوئی زمین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک تاریخی ثقافت اور تہذیب رکھنے والی قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے : محمد سہیل چوہدری

بھمبر : کشمیر کا مسئلہ کوئی زمین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک تاریخی ثقافت اور تہذیب رکھنے والی قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے ریاست کے وسائل کی بندر بانٹ کرنے والوں کو خوش کے ناخن لینے چاہیں انہیں اب یہ باور ہوجانا چاہیے کہ کشمیری قوم اب جاگ چکی ہے اور وہ اس اہمیت کو سمجھ چکی ہے کہ وہ مسئلے کے اہم فریق ہیں انکی مرضی کیخلاف کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار محمد سہیل چوہدری صدر کشمیر یوتھ لیگ نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوںنے کہاکہ کشمیر یوتھ لیگ کے زیر اہتمام کشمیری آزادکشمیر کے اس خطے کو حقیقی معنوں میںبیس کیمپ بنا کر دم لیںگے کشمیر یوتھ لیگ کا بنیادی مقصد ریاست کے اس خطے میں لوگوں کے اندر تحریک آزادی کشمیر کا شعور بیدار کرنا اور ان کے ذمے تحریک آزادی کشمیر کے فرائض سے اگاہ کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے ارادے مضبوط ہیں ہم انشاء اللہ آزادکشمیر کے اندر جمود کی دیواریں توڑیں گے اور نوجوانوں کو انکے اصل مقصد تحریک آزادی کشمیر پر انکی صلاحتیں مرکوز کروائیں گے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں پیدا ہونے والا بچہ آزاد فضاؤںمیں سانس لے گا اور ریاستی تشخص کیساتھ اپنا لوہا منوائے گا۔