کشمیرکے مسئلے کے باعث خطے میں امن نہیں،بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اپنی مشکلات کے خود ذمہ دار ہیں کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے، سندھ اسمبلی میں طلبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا حقیقت پسندانہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آج ہم کہاں کھڑے ہیں۔

ہمیں اب میچورہونے کی ضرورت ہے۔ ہم کنسرٹ اورلیپ ٹاپ سے اپنا نام نہیں چاہتے۔ بلاول بھٹو نے اپنی تقریرمیں کشمیر کا ایک مرتبہ پھر ذکر کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں۔

کشمیری عوام آج تک اس وعدے کی تکمیل کے منتظرہیں، کشمیرکا مسئلہ حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل کرائے، کشمیر کے مسئلے کے باعث خطے میں امن نہیں۔