اسلام آباد (جیوڈیسک) سبکدوش بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کو اندرونی ترقی کیلئے پاکستان سمیت تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات کی ضرورت ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان رشتوں میں تیزی سے بدلاؤ آیا جو مثبت سمت بڑھ رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورے تعلقات میں بہتری کی علامات ہیں۔ ٹی سی اے راگھوان نے کہا کہ کشمیر سمیت کسی بھی تنازع کے حل کیلئے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ضروری ہے۔ کشمیر مسئلے کا حل “آؤٹ آف باکس” یا “آن سائیڈ باکس” ہو سکتا ہے۔
بھارتی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سمیت تمام کھیلوں میں تعاون ہونا چاہیے۔