نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان استصواب رائے کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے موقف پر قائم ہے۔
کشمیریوں کی نئی نسل آزادی کا مطالبہ کر رہی ہے اور بھارتی بربریت کشمیریوں کے مستقبل کے تعین میں رکاوٹ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں، عالمی قوانین کے مطابق حل کیا جائے۔
کشمیر کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل تک قاَئم نہیں ہو سکتا۔