کشمیری عوام پر ظلم عالمی چارٹر برائے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہیلپ وے

Helpway

Helpway

فیصل آباد (لالہ رشید) ہیلپ وے پاکستان کی چیئرپرسن نائلہ نذیر، جنرل سیکرٹری فیاض احمد بھٹی نے” کشمیرڈے” پر کہا ہے کہ کشمیر ی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر فرضی نہیں حقیقی نوٹس لینا چاہیے۔

ہیلپ وے ہر سطح پر انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں طلبہ اور نوجوانوں ،بچوں وخواتین کے ساتھ ظلم ہوتا ہے جو عالمی چارٹر برائے انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے جسے حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔