لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لئے مصائب آلام برداشت کرتے ہوئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں اور ریاستی جبر و تشدو اور ظلم کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کےلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ناگزیر ہے شہباز شریف نے کہا کہ یوم یکجہتی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور حکومت میں تمام فورموں پر کشمیر کے مسئلے کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اور ابلاغ کے دور میں غاصبانہ قبضہ کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت سے محروم رکھنا قابل افسوس ہے۔