کشمیر ہماری شہہ رگ ہے بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہو کر کتے کی طرح کاٹتا پھر رہا ہے

کروڑ لعل عیسن : کشمیر ہماری شہہ رگ ہے۔ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہو کر کتے کی طرح کاٹتا پھر رہا ہے۔ آج یوم کشمیر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار TMO کروڑ ملک آصف بھڈوال، انجمن تاجران کی سنٹرل کمیٹی کے رکن طارق پہاڑ، SDO اعجاز خان ملغانی ، TOF غلام دستگیر اور اکائوٹنٹ ریاض خان مزاری نے یوم کشمیر ( یوم سیاة ) کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کا نہیں انسانیت کا یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ عوام کی مرضی کے بغیر انہیں غلام بنانے کہ حق کسی کو نہیں اور نہ ہی کوئی قانون اور آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔ بھارت نے پہلے دن سے ہی مسلمانوں کے خلاف تخریب کاری شروع کر دی اور اس کا آغاز اس وقت ہوا جب بے ایمانی سے پنجاب کو تقسیم کر کے مسلمانوں کے کئی اکثریتی علاقوں کو بھارت میں شامل کر دیا گیا۔

کشمیری مسلمان اس وقت سے ہی اپنی آزادی کی جدوجہد کیلئے صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔ پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں اور بھارت کی خباثتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز TMA کروڑ سے تکبیر چوک تک یوم سیاہ کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی جس میں TMO کروڑ سمیت مختلف سرکاری ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی۔