کراچی : آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کراچی باسکٹ بال کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کھیلے جانے والے “یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کے فائنل میں (آج ) مورخہ 20فروری 2017ء کو نشتر باسکٹ بال کلب اور بہادر باسکٹ بال کلب ٹکرائیں گے ،فائنل میچ کا آغاز رات 9بجے آرام باغ کورٹ برنس روڈ پر ہوگا ،فائنل کے مہمان خصوصی سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ہونگے جو فاتح رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کرینگے ،تقریب کی صدارت آرام باغ تاجر اتحاد کے چیئر مین سید کلیم الدین کرینگے اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی فائنل تقریب میں شرکت کرینگے ۔قبل ازں ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل بہادر کلب نے آرام باغ کلب کو 46-36سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
،فاتح ٹیم بہادر کلب کی جانب سے امانول فیاض نے 26،عدنان بٹ نے 7اور ارسلان نے 5پوائنٹس اسکور کئے جبکہ آرام باغ کلب کی جانب سے جہاں زیب نے 12،وجیہ الحسن نے 7اور اسد امام نے 6پوائنٹس اسکور کر کے نمایاں کھلاڑی رہے میچ سے قبل مہمان خصوصی اے ڈی آئی جی پولیس طاہر نورانی سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے۔دوسرے سیمی فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض غلام رسول ،ظفر اقبال ،عامر غیاث ،اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ضائمہ طارق اسکورر اور زاہد ملک ٹائم کیپر تھے۔