کراچی : کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری “یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کا پہلا سیمی فائنل نشتر باسکٹ بال کلب نے عسکری باسکٹ بال کلب کو 45-37 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
فاتح ٹیم نشتر کلب کی جانب سے طلحہ امجد نے پورے ٹورنامنٹ کی طرح سیمی فائنل میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 18پوائنٹس اسکور کئے جبکہ شبر حسین نے 14اور عمر خان نے 7پوائنٹس اسکور کئے جبکہ عسکری کلب کی جانب سے بختیار احمد نے 14،شاہ میر نے 12اور محمد انس نے 6پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ،ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل معرکہ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،نذاکت خان ،عامر غیاث اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ضائمہ طارق اسکورر اور حسن علی ٹائم کیپر تھے ۔میچ سے قبل مہمان خصوصی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر حاجی غلام محمد خان نے شہداء درگاہ لعل شہباز قلندر اور دہشت گردی کی جنگ میں شہداء پاک افواج کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر