مسلم لیگ ن کے تحت عصمت انور محسود کی رہائش گاہ عظیم پورہ پر یوم یکجہتی کشمیر پر تقریب کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی وہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری شہہ رگ ہے ،کشمیر کے آزادی تک پاکستان کا بچہ بچہ چین سے نہیں بیٹھے گا۔ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔

بھارت کو مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و بر بریت ختم کرکے کشمیری عوام کو حق خوددرایت دینا ہوگی ان خیالات کا اظہار عصمت انور محسود نے اپنی رہائش گاہ عظیم پورہ پر مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنان کے علاوہ عوام خصوصاً نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی تقریب کے بعد کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تقریب اور ریلی سے اپنے خطاب میں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) کشمیری عوام کے ساتھ ہم اپنے مظلوم کشمیری عوام کو بھارتی ظلم و بربریت مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز کو پہنچایا ہے عصمت انور محسود نے کہ انشا اللہ محمد نواز شریف کی قیادت میں کشمیری عوام کو اُن کا حق دلا ئیں گے انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیری عوام کو ظلم بند کرے اور کشمیری عوام کو اُن کا حق اقوام متحدہ کی قراردا د کے مطابق دے۔

عصمت انور محسود نے کارکنان سے کہاکہ وہ جدو جہد تیز کردیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات