یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گلشن چورنگی سے نیپا چورنگی تک واک کا اہتمام کیا گیا

کراچی (محمد بلال احمد بٹ) انجمن طلبہء اسلام کراچی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گلشن چورنگی سے نیپا چورنگی تک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنان انجمن، رفقاء انجمن کے ساتھ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناظمِ کراچی انجمن طلبہ ء اسلام برادرم افتخار علی چارن نے قائداعظم کے قول کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمارا کشمیری بھائیوں سے دینی، ملی، جغرافیائی، سیاسی، سماجی رشتہ ہے۔

لہذٰار یاست پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی ہو یا نہ ہو انجمن طلبہء اسلام نے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے انسانی و سیاسی حقوق کی ہمایت کی ہے۔ اور ہم اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرار داد وں کے مطابق کشمیری عوام کی حق خوداریت دینے کی پر زور ہمایت کرتے ہیں۔

رکن مشاورت انجمن طلبہء اسلام محمد شکیل حسن فیاضی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دو طرفہ رویہ کی سخت مخالفت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر عیسائی عوام اپنے حقوق کے لیئے آواز اٹھاتے ہیں تو فوراََ اقوام متحدہ حرکت میں آجاتی ہے لیکن 66 سال تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کہ جس کی وجہ سے دو ایٹمی ملکوں کے درمیان تین جنگیں ہو چکی ہے اور آج بھی دونوں ممالک کے بجٹ کا ایک بڑا حصُہ عوامی فلاح کے بجائے دفاع پر خرچ کرنا پڑتا ہے۔ یہ مسئلہ حل کئے بغیر بر صغیر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔جبکہ واک میں جنرل سیکریٹری کراچی شان صدیقی بھی شریک تھے۔۔