کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کارروائی شروع

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) ایک ہندوستانی وزیر کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئینی شق کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت حاصل ہے۔

وزیر مملکت برائے وزیراعظم آفس جتیندرا سنگھ کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے لیے کارروائیوں کا آغاز کیا جاچکا ہے اور اس حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے۔

جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 جموں و کشمیر اور ہندوستان کے باقی حصوں کے درمیان واحد رابطہ ہے، اسے ختم کرنے کی باتیں غیر ذمہ دارانہ اور لاعلمی کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی حکومت ختم ہونے کے بہت عرصے بعد جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ نہیں رہے گا یا پھر آرٹیکل 370 اس وقت بھی موجود ہوگا انڈین ایکسپریس کے مطابق جتیندرا سنگھ کی مودی حکومت میں شمولیت ایک حیران کن پیشرفت تھی کیوں کہ انہیں بھارتیہ جنتہ پارٹی میں شامل ہوئے صرف دو سال ہی گزرے ہیں۔ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا بی جے پی کا بہت پرانا مطالبہ ہے۔