سرینگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ افراد کی گرفتاریوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ بھارتی فوج کے تشدد سے 91 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 17 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں گزشتہ ماہ 14 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔
ادھر چیئرمین حریت کانفرنس و بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے حریت قائدین کی مسلسل نظربندی کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کا کوئی پرسان حال نہیں یہاں جنگل کا قانون چلتا ہے۔