اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کشمیر،بالائی خیبر پختونخواہ، پنجاب، سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا محکمہ موسمیات نے آج کشمیر، مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آج اور کل ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی تیزہوائیں چلنے کے علاوہ ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوہاٹ، سرگودھا ڈویژن ،اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 50.5 ڈگری سینٹی گریڈریکار کیا گیا۔ جبکہ سبی 48 ، نورپورتھل اور بھکر 47 ، دادو اور ڈی جی خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔