سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کے دو حملوں میں چھے فوجی 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
سامبا سیکٹر کے ہیرا نگر اسٹیشن میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے جنہوں نے پہلے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا بعد میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
دوسرا حملہ ایک فوجی کیمپ پر کیا گیا۔ حملہ آور فوجی کیمپ میں گھس گئے اور فائرنگ کرتے رہے۔ پولیس اور فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔