کراچی (اسٹاف رپورٹر) حق خود ارادیت اور کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم کشمیر 5فروری کے حوالے سے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے “کشمیر ڈے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ “آج مورخہ 5 فروری 2016ء بروز جمعہ صبح 11بجے سے واحد اسپورٹس اسٹیڈیم کورنگی میں آغاز ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کرینگے جبکہ افتتاحی تقریب کی صدارت شہر کراچی میں اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے معروف شخصیت حاجی غلام محمد خان ہونگے ۔ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کی 16معروف شوٹنگ بال کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔