کشمیری انشا اللہ جلد آزادی کی نعمت سے سرفراز ہونگے: ہمایوں زمان
Posted on August 8, 2013 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
میرپور: جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر راہنما ہمایوں زمان مرزا نے کہاہے کہ کشمیری انشا اللہ جلد آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے بھارت جتنا مرضی ظلم وستم کرلے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ایک دن ضرور آئے گا جب میرے وطن میں آزادی کے نغمے گونجے گے اور کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق کرکے اپنی منزل مقصود پر پہنچیں گے۔
کشمیری لیڈروں کی آئے روز گرفتاریاں قابل مذمت ہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون ہندوستان کا ننگی جارحیت کا از خود فوری نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کرائیں ۔کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ اورآزادکشمیر کے شہریوں کو اغوا کرکے قتل کرنے جیسے واقعات کی شدید مزمت کرتے ہیں یہ ریاستی دہشت گردی اور کھلم کھلا بر بریت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر راہنما ہمایوں زمان مرزا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں زمان مرزا نے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے بھارت کومقبوضہ وادی کشمیرمیں بربریت اور ریاست دہشت گردی سے روکیں بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہیں عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ اوریورپی یونین کو بھارت پر دبا ڈالناہوگا۔
تاکہ وہ مقبوضہ وادی میںپوٹا جیسے کالے قوانین ختم کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں مددملے کشمیرکی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے اور بھارتی فوجیں بڑے پیمانے پر کشمیریوں کے انسانی حقوق پامال کررہی ہیںبھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے وادی کو ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کیاہواہے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں۔ ہمایوں مرزا نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والی ہزاروں بے نام قبروں، گم شدہ افراد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جائے۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے بلند ہیں بھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں جامع مسجد میں نمازیوں کی قتل غارت کشمیری عوام کو ان کی منزل سے دور نہیں رکھ سکتا بھارت کے جابرانہ وظالمانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے کشمیری نے جس انداز سے تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے جو جدوجہد کررہے ہیں وہ دن دور نہیں کہ جب آرپار کے کشمیری ایک خطہ بنیں گے اور کشمیریوں کو جدا کرنے والی دیوارمٹ کر رہے گی۔
انھوں نے کہاہے واحدت کشمیرکو نقصان پہنچانے والے بلواسطہ دشمن کے ایجنڈ ے پر گامزن ہیں کشمیر پر کسی ضرب اور تقسیم کے فارمولے کو تسلیم نہیں کرتے ہیں،ہند وستان نے کشمیریوں کو حق نہ دیا تو تحریک مزاحمت پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ شروع ہوسکتی ہے ہندوستان کا حشر سابق سووویت یونین سے برا ہوگا، ہندوستان یہ مت بھولے کے پانچ لاکھ شہدا کا خون رائیگاں جائے گا۔