نئی دہلی (جیوڈیسک) کشمیری حریت راہنما یاسین ملک نے میرٹھ یونی ورسٹی سے نکالے جانے والے کشمیری طلباء کو نکالنے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کیخلاف بھارتی شہروں میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے، طلبہ پر تشدد کیا جاتا ہے،ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست پر بھی یہ ہی ہواجوبھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں، کشمیری طالب علموں کے ساتھ جو سلوک بھارتی ریاستوں میں کیا جاتا ہے۔
اس کی مثال نہیں ملتی ۔ہندوستان میں جہاں جہاں کشمیری طلبہ ہیں ان پر ظلم کیا جاتا ، بھارت ، پاکستان کے درمیان میچ پرطلبہ کو بری طرح مارا پیٹا گیا۔