کشمیری بھارتی قبضے کیخلاف دوبارہ جہاد شروع کردیں، القاعدہ

jihad

jihad

لندن (جیوڈیسک) ایک برطانوی اخبار کے مطابق القاعدہ کی پاکستانی شاخ کے رہنما عاصم عمر اور دیگر سینئر کمانڈروں نے اس وڈیو میں کنٹرول لائن کی دونوں جانب آباد کشمیری مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دیتے ہوئے کہاکہ انہیں شام اور عراق کے جہادیوں کی تقلید کرتے ہوئے۔

انہی کی طرح قوت ایمانی اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہیے، رپورٹ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس حکام اپنی حکومت کو خبردار کرچکے ہیں کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد خطرہ ہے کہ (مقبوضہ) کشمیر میں دہشت گردی کی نئی لہر بڑے پیمانے پر شروع ہو جائے گی۔

یہ وڈیو اسی ویب سائٹ پر ہے جس پر ماضی میں القاعدہ رہنمائوں کے پیغامات جاری کئے جاتے تھے، اس میں متعدد ممالک میں انتہا پسندوں کی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے واقعات کی فوٹیج بھی شامل ہے تاکہ کشمیری مسلمان ان سے متاثر ہو کر مسلح کارروائیاں شروع کردیں۔