بریڈفورڈ (بابر علی چیمہ سے) برطانیہ کے شیڈو وزیر ممبر برطانوی پارلیمان عمران حسین ایم پی ، چیئر مین تحریک خود ارادیت جموں کشمیر راجہ نجابت حسین اور سٹی لیبر پارٹی کونسلر برائے لیڈز گوہر الماس خان نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں نے کہا ہے کہ انہیں معروف کشمیری صحافی مرحوم شجاعت بخاری کے ظالمانہ قتل پر دلی صدمہ ہوا ہے اور وہ دکھ کی اس گھڑی میں شجاعت بخاری کے خاندان اور کشمیری قوم کے ساتھ یکجہتی میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور انکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اس بہیمانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس سفاکانہ عمل سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا کشمیر میں مکروح چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔