ممبئی (جیوڈیسک) ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند رہنما مسرت عالم کی رہائی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور خصوصاً جموں و کشمیر میں پاکستان حکومت چلا رہا ہے۔
شیوسینا کے رہنما سنجے راوت کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے مسرت عالم کی رہائی قوم کیلئے خطرہ اور سکیورٹی رسک ہے۔
اس سے ثابت ہوتا ہے جموں و کشمیر میں بی جے پی کی حکومت نہیں بلکہ پاکستان حکومتی معاملات چلا رہا ہے۔