سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے والے کشمیری رہنما خرم پرویز کو دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق خرم پرویز کو 3 ہفتے کی جیوڈیشل کسٹڈی پرتہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔
بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے خرم پرویز کو 22 نومبر کو سرینگرمیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خرم پرویز کا لیپ ٹاپ، موبائل فونز بھی قبضے میں لے لئے گئے تھے۔
این آئی اے نے خرم پرویز کے دفترپربھی چھاپہ مارا تھا۔ خرم پرویز پر حکومت مخالف سرگرمیوں اور مشکوک رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔