کشمیری مجاہدین اور ان کے ٹھکانوں سے ایک ہزار مشین گنیں ضبط کر لیں: بھارتی حکام کا دعویٰ

Srinagar

Srinagar

سرینگر (جیوڈیسک) بھارتی حکام نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران سکیورٹی ایجنسیوں نے مجاہدین اور ان کے ٹھکانوں سے ایک ہزار مشین گنوں کے علاوہ 31 ہزار رائفلوں اور 63 ہزار دستی بموں کے علاوہ 13 ٹن بارود ضبط کیا ہے۔

ہتھیاروں کا یہ ذخیرہ 3 ڈویژن فوج بنانے کے لئے کافی بتایا جا رہا ہے۔

ہتھیاروں میں 70 ہزار سے زیادہ اے کے میگزین اور 11ہزار پستول میگزین بھی شامل ہیں۔ 1321 یو ایم جی، 150ایل ایم جی اور 31 کاربن میگزین کو بھی ضبط کیا۔

مجاہدین سے صحیح اور دور تک نشانہ مارنے کے لئے استعمال میں لائی جانے والی 32 ٹیلی سکوپ اور متعلقہ رائفلیں بھی ضبط کی ہیں۔