لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع لاہور کے زیر اہتمام”یوم استحصال کشمیر“ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے کی۔
تقریب کے شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار نے کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاں کشمیری بھائیو ں کے ساتھ ہیں اور انشائاللہ بہت جلد کشمیری مسلمان آزادی سے سرفراز ہونگے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اور افواج پاکستان مسئلہ کشمیر کا مقدمہ بہت مخلصانہ انداز سے لڑ رہی ہیں، اگر ماضی کی حکومتیں بھی اسی طرح مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرتیں تو آج نتائج کچھ اور ہوتے، اور مسئلہ کشمیر حل کے قریب ترین ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے افواج پاکستان کی کوششوں پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تقریب سے پیر محمد رمضان نقشبندی، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی، پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر لیاقت علی نقشبندی، پیر جنیداحمد نقشبندی، صاحبزادہ طہور احمد نقشبندی، صاحبزادہ محمد طاہر نقشبندی، صاحبزادہ محی الدین نقشبندی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اختتام پر ملکی سلامتی، آزادی کشمیراور کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے دعا بھی کی گئی