کشمیری عوام نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں، سید صلاح الدین

Syed Salahudin

Syed Salahudin

مظفر آباد (جیوڈیسک) سید صلاح الدین نے کہا کہ بے جے پی نے سابق بھارتی آرمی چیف کو مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابات کے لئے مشن 44 کا نگران مقرر کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں 87 اسمبلی نشتوں میں سے 44 کے حصول کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اربوں روپے مختص کئے ہیں تاکہ وہ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرکے وہاں ہندوئوں کو آباد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے فراڈ انتخابات سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر فائرنگ کر رہا ہے۔

سید صلاح الدین نے کشمیری عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی طرح 25 نومبر سے ہونے والے انتخابات کا بایئکاٹ کریں۔ متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے نیپال میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر بھارتی گاڑی استعمال نہ کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔

واضع رہے کہ نام نہاد انتخابات کے خلاف بایئکاٹ مہم کو ناکام بنانے کے لئے بھارتی قابض انتظامیہ نے سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سمیت درجنوں حریت کانفرنس کے قائدین کو پہلے ہی گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے۔