کشمیری عوام کیلئے سردار قیوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا: سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک آزادی کشمیر کے مجاہد اول اور آزادکشمیر کے سابق صدر سردار عبدالقیوم خان کے انتقال پر افسوس و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنماوں امیر سولنگی ‘سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘راحیل خان سولنگی اور یوسف سولنگی و دیگر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔

عبدالقیوم خان نے پاکستان کی شہہ رگ کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کیلئے جدوجہد کا علم سب سے پہلے بلند کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقوق کی آواز بلند کی اور تحریک آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی ‘ کشمیری عوام کیلئے سردار عبدالقیوم خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سولنگی اتحاد کے رہنماوں نے سردار عبدالقیوم خان کی مغفرت و درجات کی بلندی کے ساتھ سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔