نئی دہلی (جیوڈیسک) سرکردہ بھارتی قانون دان سابق بھارتی وزےر قانون رام جیٹھ ملانی نے کہا ہے کہ حریت قائدین کو علیحدگی پسند کہنا بہت بڑی غلط فہمی ہے۔
رام جیٹھ ملانی نے حکومت اور ساتھ ہی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین پر بھی کشمیر کے اس گروپ کے قائدین کو علیحدگی پسند کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ اصطلاح استعمال کرنے والے افراد جاہل ہیں۔
سینئر قانون دان نے سید علی شاہ گیلانی سے ملاقات کے پاکستان کے حق کی مدافعت کی اور کہا کہ وہ ایک خودمختار ملک ہے۔
اسے اس کا حق حاصل ہے پاکستانی ہائی کمشنر کو حریت رہنماء سید علی شاہ گیلانی سے بات چیت کا موقع نہ دینے پر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے جیٹھ ملانی نے کہا کہ ہائی کمشنر پاکستان ایک خود مختار ملک کے ہیں۔ انہیں کسی سے ملاقات سے کیسے روکا جا سکتا ہے۔