کشمیر ی دنیا بھر میں آج یوم شہدا منا رہے ہیں

Kashmiri

Kashmiri

نئی دہلی (جیوڈیسک) دنیا بھر میں کشمیر ی آج یوم شہدا منا رہے ہیں جس کا مقصد، اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ حق خود ارادیت کی جد وجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھی جائے گی۔

کشمیر نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں مہاراجہ ہر ی سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہندوبلوائیوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی طرف ہجرت کرنے والے اس وقت سیکڑوں کشمیریوں کوقتل کر دیا تھا۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں شہدائے جموں کوانکی 67 ویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کےحصول کیلئے جموں کے مسلمانوں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ حریت رہنماؤں نے کہاکہ جموں کے مسلمانوں کا قتل عام کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین با ب ہے۔