کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو گا

لاہور: پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن قائم ہو گا، پاکستان کشمیریوں کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل خطے میں امن و ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل تلاش کرنے کے لئے اپنے پختہ عزم پر کاربند رہے گا۔ پاکستان اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ جائز نصب العین کے لئے مقامی جدوجہد کو طاقت کے استعمال، جبر اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذریعے کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا عمل بلاتعطل جاری رہنا چاہئے تاکہ تمام دیرینہ مسائل بالخصوص مسلہ کشمیر کو حل کیا جا سکے۔ حق خودارادیت کی جدو جہد میں کشمیریوں نے بڑی قربانیاں دیں۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔