کشمیریوں کی تحریک آزادی کچلنے کیلئے بھارت مزید 5 بٹالین تشکیل دیگا

 India Army in Kashmir

India Army in Kashmir

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کو کمزور کرنے کیلئے مذید 5 بٹالینز تشکیل دے گا۔

بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدے دار نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ وزارت نے 17 انڈین ریزرو بٹالینز کی تشکیل کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے 5 بٹالینز مقبوضہ کشمیر جبکہ 12 بھارت سے آزادی کیلئے کوشاں ماﺅ نوازوں سے متاثرہ ریاستوں میں تعینات کیا جائیگا۔

ہر بٹالین گیارہ سو اہلکاروں پر مشتمل ہو گی ہر بٹالین کی تشکیل پر 61 کروڑ روپے لاگت آئیگی جس کا 75 فیصد بھارتی حکومت فراہم کرے گی۔