سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 25 واں روز، بھارتی فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سری نگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔
مقبوضہ وادی میں جبری پابندیوں کا 25 واں روز، بھارتی فوج نے احتجاج کے لیے نکلنے والوں سے مزید سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سری نگر میں دو درجن سے زائد نئے مورچے قائم کر دئیے جہاں ماہر نشانہ باز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
بھارتی فوج کے مطابق ممکنہ مظاہروں پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں چار ہفتوں سے نقل و حرکت پر پابندیاں ہیں۔ کاروبار زندگی معطل، موبائل اورانٹرنیٹ سروسز بھی بند ہیں۔ گھروں میں محصور کشمیریوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء دودھ، ادویات ختم ہو گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پانچ اگست سے تقریبا تمام حریت رہنما نظربند ہیں، سیاسی رہنماؤں سمیت دس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔