مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ، کشمیری بے سروسامانی کے عالم میں 8لاکھ بھارتی فوج کے سامنے آزادی کے حصول کیلئے پاکستانی پرچم بلند کئے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کی خاموشی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بھارتی افواج کے ظلم و ستم، قتل و غارت کے باوجود کشمیریوں کی زبان پر ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے”ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے”پاکستانی عوام اور حکمرانوں کو کشمیریوں کی بھر پور حمایت کرنے چاہئے، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے پاکستان عوام کو آگاہ اور عالمی سطح پر ان مظالم کو اجاگر کرنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار دیار نور ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد عبید اللہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے بارے میں وڈیو اور تصاویر دیکھانے کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم دیکھ کر ہرآنکھ اشکبار تھی، محمد عبید اللہ نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم میں اقوام متحدہ برابر کا شریک ہے، کیونکہ وہ اپنی قرار دادوں پر عمل در آمد کروانے میں سنجیدہ نہیں ہے، جلد ہی کشمیریوں پر ہونے مظالم سے آگاہی کیلئے نواحی گائوں کھارا میں ایک بڑا پروگرام منعقد کریں گے اور قصور تک آگاہی کیلئے ریلی بھی نکالی جائے گی، تقریب میں شریک سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی پرچم اٹھائے آزادی کے نعرے لگانے والے کشمیریوں کی بھر پور مدد کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) چوکی انچارج بیدیاں سلیم ڈوگرقبضہ مافیا ء کا سرغنہ بن گیا ، بدنام زمانہ ارشدعرف بلاء اور امجد ،اسلم وغیرہ کو شریف شہری کے پلاٹ پرقبضہ کروانے کی کوشش ، 15پرکال بے اثر ، ایس ایچ او کی مداخلت پر نکا تھانیدار برہم ، لیاقت محرر اور اقبال سپاہی کے ساتھ ملزمان کی چوکی میں دعوتیں ،چوکی بیدیاں میں کرپشن عام ،ڈی پی او قصور کو فعل کرنے کی کوشش جاری ، پوری چوکی بیدیاں کرپشن میں رنگی ہے ،عملہ تبدیل کیا جائے ،شہری پھٹ پڑے ، تفصیلات کے مطابق سلیم ڈوگر ASI چوکی انچارج بیدیاں تعینات ہوتے ہی علاقہ کے بدنام زمانہ فراڈئیے گینگ ارشدعرف بلائ، امجد ،اسلم وغیرہ کے ساتھ سازباز ہوکر صحافی عبدالوحید کے ملکیتی پلاٹ پر قبضہ کروانے کیلئے ٹریکٹر چلوادئیے بروقت پتہ لگنے پر حافظ لیاقت اور عبدالحمید نے 15پرکال کردی تو چوکی انچارج موقع پر آگیا اور پارٹیوں کو چوکی لے گیا اور درخواست لکھوانے کیلئے مدعیوں کو بھیج دیا اور پیچھے سے ملزمان کیساتھ دعوتیں اڑتی رہیں ، معاملہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کے علم میں آنے پر نکا تھانیدار برہم ہوگیاجبکہ لیاقت محرر اور اقبال سپاہی نے ملزمان سے رشوت لیکر دوبارہ کام سٹارٹ کروایا جسے اہل دیہہ نے ناکام بنا دیا ، ملزمان کیخلاف اس سے قبل بھی اس پلاٹ پرقبضہ کرنیکا مقدمہ 540/16 درج ہے ،جبکہ اس جگہ کو حافظ لیاقت سے صحافی عبدالوحید نے 18لاکھ میں خرید کی اور 2286اپنے نام انتقال بھی درج کروایا ہے ،دوسری جانب ملزمان ارشدعرف بلاء اور امجد ،اسلم وغیرہ نے امام مسجدحافظ لیاقت کو اغواء کرکے رجسٹری 4لاکھ میں کراوئی جس پر مقدمہ 304/16بھی تھانہ مصطفی آباد میں درج ہے اور ملزمان عارضی بیلوں پر ہیںاور تفتیش میں گنہگار ڈکلیئرہوئے ہیں ، شہریوں نے ڈی پی او قصور ، آر پی او شیخوپورہ ، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔